سلمان نے راحت فتح علی کی آمد نیک شگون قرار دیدی

Salman Khan And Rahat Fateh Ali

Salman Khan And Rahat Fateh Ali

لاہور (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں کی بھارت آمد کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے خوش آئند قراردیدیا۔ اس سلسلہ میں دونوں کے درمیان گزشتہ روز فلم ’’ہیرو‘‘ کے میوزک لانچ کے موقع پر خصوصی ملاقات ہوئی۔

جس میں سلمان خان نے راحت فتح علی خاں کو گلے لگا کرخوش آمدید کہا ۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سلمان خان نے راحت فتح علی خان کی بھارت آمد کوبالی وڈ میوزک انڈسٹری کے لیے نیک شگون قراردیتے ہوئے کہا کہ جس طرح راحت کے گائے گیتوں نے بالی وڈ فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاتھا اسی طرح دوبارہ سے ہماری فلموں کے بہترین کاروبار کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

اس موقع پرراحت نے سلمان خان کی نیک تمناؤں اور خواہشات پران کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی بطور پروڈیوسر نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعاکی۔