دبنگ خان بھی کنگ خان کے بڑے ’فین‘ نکلے

Dabang Khan King Khan Fan

Dabang Khan King Khan Fan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے درمیان قریبی دوستی سے کون واقف نہیں ،تاہم ان کے درمیان دشمنی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن اب سلمان خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شا ہ رخ کے ‘بڑافین ہیں۔

اداکار سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’فین‘کا ٹریلر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود شاہ رخ خان کا پرستا ر ہوں۔

گزشتہ روز کنگ خان کی نئی فلم ‘فین ‘کا ٹریلر جاری کیا گیاجبکہ واضح رہے یہ فلم رواں سال15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔