سلمان آپ کے ہیں کون؟ شلپا کے سوال پر کترینہ شرما گئیں

Katrina - Salman Khan

Katrina – Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ کترینہ اور سلمان خان نے شو “سوپر ڈانسر” میں شمولیت اختیار کی۔

شو کے شروعات میں اداکارہ نے شلپا کو بہن بولا تو شلپا نے جواب میں کہا ہے کہ میں آپ کی بہن ہوں تو سلمان آپ کے ہیں کون؟ جس کے جواب میں کترینہ شرما گئیں اور کھانسنا شروع کر کے فرار حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے بعد ازاں سلمان خان کے کان میں سرگوشی کر کے سب کو حیران کر دیا۔