سلمان خان ٹی وی شو کی فی قسط 11 کروڑ وصول کرینگے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو فی قسط کا معاوضہ 11کروڑ روپے دیاجائیگا،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوتھے سے چھٹے سیزن میں سلمان خان اڑھائی کروڑ روپے وصول کرتے رہے ہیں۔

سلمان خان کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے سپر سٹار میں کیا جاتا ہے ، ان کی ماضی میں ریلیز ہونے والی چند فلموں کو باکس آفس پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جس کے بعد عوامی مطالبے پر انہوں نے ٹی وی شو کی میزبانی کی حامی بھر لی لیکن اس کے لئے انہوں نے انتظامیہ سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا جو معاہدے کے تحت انہیں ادا کی جائے گی۔