سب کو سلمان کی لولیا سے شادی کا انتظار ہے، زرین خان

Zarin Khan

Zarin Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں ان دنوں اگر کسی اداکار کی شادی کا تذکرہ ہے تو وہ صرف سلمان خان کا ہے۔

50 سالہ دبنگ خان کی شادی کا انتظار ان کے اپنے گھر والوں کو تو ہے ہی فلم انڈسٹری میں بھی ان کی شادی کے لیے ہر کوئی بیقرار ہے۔

اداکارہ زرین خان جو سلمان خان کے کافی قریب رہی ہیں کہتی ہیں کہ سب کو سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا ونچر کی شادی کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی جوڑی خوب ہے،انھیں شادی میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔