شاہ سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ، باہمی امور پر گفتگو

Egyptian President Sisi and Shah Salman

Egyptian President Sisi and Shah Salman

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی فرمانروا نے قاہرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور نئی متحدہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون، مشترکہ مفاد اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ سلمان کی مصری صدر کو ٹیلی فون کال سے ایک دن پہلے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سلمان بن محمد نے قاہرہ کا دورہ کیا۔