شاہ سلمان اور اماراتی ولی عہد کا عالمی امور پرتبادلہ خیال

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

سعودی عرب (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے گذشتہ روز اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

العوجا شاہی محل میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی ولی عہد نے ’یو اے ای‘ کے فرمانروا الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کا خصوصی پیغام بھی شاہ سلمان تک پہنچایا جس میں انہوں نے شاہ سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دوستانہ و برادرانہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون کو آگےتمام شعبوں میں آگے بڑھانے، علاقائی سلگتے مسائل اور بین الاقوامی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے ہمراہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اماراتی ولی عہد کل جمعہ کو ریاض پہنچے تھے جہاں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں قصر العوجا میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہد اور نائب ولی عہد کے ساتھ، وزارت داخلہ کے مشیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعدبن محمد العیبان، شاہی دیوان کے سیکرٹری ھشام بن حسن آل الشیخ اور شاہ سلمان فضائی اڈے کے سربراہ جنرل خالد بن فہد الروضان بھی موجود تھے۔

مہمان وفد میں اماراتی ولی عہد کے ساتھ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد آل مکتوم، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر الشیخ طحنون بن زاید آل نھیان، نائب وزیراعظم الشیخ منصور بن زاید آل نھیان، وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان، مسلح افواج کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشامی، وزیر برائے افرادی قوت وآباد کاری صقر بن غباش، وزیر ماحولیات ڈاکٹرثانی الزیودی، وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان الجابر اور مسلح افواج کے مشیر جنرل جمعہ احمد البواردی نے شاہ سلمان اور سعودی حکومتی وفد سے ملاقات کی۔