نمک سے بھی ذیابیطس ہو سکتا ہے

Salt

Salt

فرانسیسی محققین کے مطابق ذیابیطس کے مرض میں صرف شکر ہی نہیں بلکہ نمک بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

امریکی طبی جریدے ’سیل میٹابولزم‘ میں شائع تحقیق سے نئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں گی۔خوراک کے حوالے سے آسان تدابیر کا سہارا لینا مثلا ایک ہی وقت نمک اور شکر کا کم استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے حفاظت کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے نئی ادویات کی دریافت کا بھی امکان ہے۔

محققین نے بتایا کہ جگر سے خارج ہونے والے زرد نمکیات (صفرا)، ہاضمے کے لیے تیار غذا میں اگر تاخیر کے ساتھ شامل ہوں تو اس سے گلوکوز جذب کرنے کے عمل میں کمی آجاتی ہے ۔ یہ نتائج خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کے حوالے سے غذا میں نمک کے اثر کی تصدیق کرتے ہیں۔