سیم سمتھ نے فلم ”سپیکٹر” کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

Sam Smith

Sam Smith

لندن (جیوڈیسک) سیم سمِتھ کے مطابق گانے کا عنوان رائٹنگ آن دی وال ہے۔ گانا پچیس ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

سمِتھ کا کہنا تھا کہ باربرا براکلی اور ہدایت کار سیم مینڈیز نے انھیں فون کیا اور سکرپٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر گانا تیار کرو۔

سمتھ نے کہا کہ انہیں گانا بہت پسند آیا۔ سمتھ دوسرے برطانوی گلوکار ہیں جنہوں نے جیمز بانڈ فلم کے لئے گانا گایا ہے۔ گزشتہ فلم سکائی فال کا تھیم سانگ برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گایا تھا۔