سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈکی ضمانت پر رہائی

Samjhauta Express

Samjhauta Express

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی،بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارت کی وزرات داخلہ کی جانب سے لوک سبھا کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم نبا کمار عرف سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔

آسیم آنند کو گزشتہ سال پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ سے سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔بھارتی حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہندو انتہاپسندوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دو ہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں میں ستر افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔