ثنا نے بھارٹی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی

Sana Khan

Sana Khan

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ثنا نے بھارٹی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔

معلوم ہوا ہے کہ فلم اسٹار ثنا کو بھارت میں بننے والی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے لیے پیش کش کی گئی جس کے لیے انھیں 40لاکھ کی آفر ہوئی لیکن انھوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ ثنا نے اس بارے میں بتایا کہ ابھی میرا بیٹا چھوٹا ہے۔ جس کو میری ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں میری متعدد ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں جس وجہ سے میں کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کرسکتی ہوں۔