صنعا میں اتحادی ممالک کی اندھا دھند بمباری، 5 افراد ہلاک

Sanaa Attack

Sanaa Attack

صنعا (جیوڈیسک) گزشتہ دو ماہ سے سعودی اتحادی ممالک کے طیاروں کی بمباری سے یمنی دارالحکومت صنعا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

تازہ بمباری میں شہر کے قدیم ترین حصے کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

بمباری میں پانچ افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ صدیوں پرانے قدیم علاقے میں درجنوں گھر ملیا میٹ ہو گئے۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا۔ ملبے تلے کئی افراد کے دبے جانے کا خدشہ ہے۔