صنعاء: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری میں 15 افراد ہلاک

Saudi Arabia Leads Bombing

Saudi Arabia Leads Bombing

صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک ریسکیو اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گذشتہ رات سعودی اتحادی طیاروں نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں میں 10 شہری بھی شامل ہیں۔

حملہ الفلاحی کے علاقہ کے قریب ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے۔ رہائشیوں نے کہا کہ بمباری سے 4 گھر تباہ اور 15 کو نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اس حملہ میں 5 حوثی باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔