ثناء اللہ زہری نے حلف اٹھا لیا، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنیکا عزم

Sanaullah Zehri

Sanaullah Zehri

کوئٹہ (جیوڈیسک) مری معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے استعفے کے بعد وزارت اعلیٰ کے لئے ن لیگ کے امیدوار ثناء اللہ زہری نے چون ارکان کی حمایت حاصل کی، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

اسپیکر راحیلہ حمید خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپنے انتخاب کے بعد ثنا اللہ زہری نے ایوان کا شکریہ ادا کیا، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اسمبلی ارکان نے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر نعرے بازی کی، اسپیکر نے بھی ثناء اللہ زہری کو مبارکباد دی۔