پابندیاں ہمارے جوہری پروگرام کو مزید تیز کریں گی: شمالی کوریا

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد مزید پابندیوں کو دشمن کا غیر اخلاقی، غیر انسانی اور شیطانی عمل قرار دیدیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سخت بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ پر جتنی زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی اور جتنا زیادہ بیرونی دباؤ بڑھایا جائے گا، ہمارا جوہری پروگرام اتنی ہی تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے پر جاری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کی ساتھی دیگر طاقتوں کی جانب سے ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا پر جتنا زیادہ دباؤ ڈالا جائے گا اور جتنی پابندیاں عائد کی جائیں گی اس کے جواب میں ہماری نیوکلیئر طاقت ہی بڑھے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں ہماری قوم، نظام اور حکومت کو خاتمے کی خواہش میں عائد کی گئی تھیں۔