کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فٹنس کا پول کھل گیا

Pakistan Training Camp Kakul

Pakistan Training Camp Kakul

کاکول (جیوڈیسک) میں پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا پول کھل گیا، آرمی کے فیزیکل ٹریننگ افسر کی جانب سے دیا گیا ٹاسک صرف دو ہی کرکٹرز حاصل کرپائے باقی سب ڈھیر ہوگئے۔

انگلینڈ کے دورے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ کاکول میں لگایا گیاہے جس میں کھلاڑی آرمی کے فزیکل ٹریننگ آفیسرز سے فزیکل ٹریننگ لیں رہے ہیں۔ آرمی کی فزیکل ٹریننگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار کا پول کھل گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھہ منٹ میں ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کے لیئے دیا گیا جس کے بعد صرف دو کھلاڑی فواد عالم اور شان مسعود ہی مقررہ جگہ پر پہنچ سکے۔ کیمپ کو شروع ہوئے ابھی تو صرف دو دن ہوئے ہیں آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔