سانگھڑ، بدین میں بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

Voting in Municipal Elections

Voting in Municipal Elections

سانگھڑ (جیوڈیسک) ضلع سانگھڑ اور بدین میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

پولنگ صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی۔ سانگھڑ میں 1 ڈسٹرکٹ کونسل، 3 میونسپل اور 11 ٹاؤن کمیٹیز اور 71 یو سی پر انتخابات ہوئے۔

ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی اور دو یونین کونسلوں پر حلقہ بندیوں کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے۔ بدین میں کڑیو گہنور اور تلہار ٹاؤن کمیٹی اور چار یونین کونسل کے 31 وارڈ میں انتخابات ہوئے۔