سانگھڑ : نامعلوم افراد کی سکول میں فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

Gun

Gun

سانگھڑ (جیوڈیسک) سانگھڑ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسکول کے بچے اسکول چھوڑ کر گھروں کو بھاگ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

سانگھڑ شہر کے وسیع میں واقعہ پیر صاحب پاگاڑہ کے بنگلے کے عقب میں واقع سندھی پرائمری بوائز اسکول میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، خوف کے مارے بچے اور استاد اسکول چھوڑ کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گے۔

والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے واقع پر پہنچ گی۔

اسکول ٹیچرز نے مسلح افراد کے نام بتانے سے گریز کیا انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے فوری طور پر ضلع سانگھڑ کے اسکولوں پر بھی رینجرز تعینات کی جائے اور اسکولوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی بھی جائے واقعہ پر نہیں پہنچا، علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔