سانگلہ ہل میں انٹر چینج کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

سانگلہ ہل (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2013 میں عوام سے سانگلہ ہل میں انٹرچینج بنانے کاجو وعدہ کیا تھا اسے آج پورا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو بھی وعدہ کیا اسے ہمیشہ پورا کرکے دکھایا ہے اور اب یہاں تک قدرتی گیس بھی لائی جائے گی اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا کیوں کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ملک میں لوڈشیڈنگ سے دو چار کرنے والوں اور ترقی کے راہ میں حائل ہونے والوں سے یہ پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہم 2018 تک لوڈ شیڈنگ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور خیبرپختونخوا ہ سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کام کررہی ہے، اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو گھر گھر گیس پہنچے گی، موٹرویزبنیں گی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ملک سے جہالت کا خاتمہ ہوگا۔

اسکول وکالج بنیں گے۔ تا ہم بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم سے پہلے کسی حکومت نے بھی ان اہم منصوبوں پر کام نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 50 بہترین اسپتال قائم کیے جائیں گے۔