ثانیہ مرزا نے بریسبین انٹر نیشنل ٹینس ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر لیا

Sania Mirza

Sania Mirza

بریسبین (جیوڈیسک) سال 2016 کے شروع ہوتے ہی ٹینس سیزن کا بھی آغاز ہو گیا۔

بریسبین انٹر نیشنل ٹینس کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی جرمن ٹیم کے خلاف ان ایکشن ہوئی۔

ایونٹ میں بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور سوئس پلیئر کے ساتھ مل کر جرمن کھلاڑیوں کو ناکو چنے چبوائے۔

ثانیہ مرزا کی جوڑی نے سات پانچ اور چھ ایک کے اسٹریٹ سیٹس سے فتح سمیٹ کر 2016 میں پہلا ٹینس ایونٹ اپنے نام کر لیا۔