سنجے دت 25 فروری کو جیل سے رہا ہوں گے

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت اپنی سزا پوری ہونے کے بعد جمعرات کو جیل سے رہا ہو جائیں گے۔

بالی ووڈ میں منا بھائی کے نام سے مشہور سنجے دت اپنی سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد 25 فروری جمعرات کے روز پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہو جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی کے نے اداکار کے جیل سے رہا ہونے کی خبروں کی تصدیق کی ہے ، ان کی رہائی کی خوشی میں فیملی کی جانب سے جیل انتظامیہ کو پارٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اداکار کی فیملی کو پارٹی دینے سے منع کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مئی 2013 سے پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔