سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا ایک بڑا خواب ہے، شردھا کپور

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ نگری کے مایہ ناز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جو ان کا ایک خواب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ ایسے بہت سے ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا ایک بہت بڑا خواب ہے اورامید ہے کہ وہ ضرور پورا ہوگا۔ اداکارہ نے اپنی فلاپ فلم “تین پتی” کے حوالے کہا کہ اس وقت چیزیں مختلف تھیں، ہدایت کارفلم آفرنہیں کررہے تھے اور اس وقت خود کو منوانا بھی بہت مشکل کام تھا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں بہت سے ہدایت کاروں نے مجھ پر بھروسہ کیا اورعاشقی ٹو جیسی فلم میں کاسٹ کیا، بہت اچھا لگتا ہے کہ جب آپ کو یہ پتہ چلے کہ کوئی آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے جب کہ سب سے بڑی چیز مداحوں کی پزیرائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی نئی فلم “باغی” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 2 ہفتے قبل ہی ریلیزہوئی تھی۔