سنجے دت کا سوانح حیات لکھنے والے مصنف کو قانونی نوٹس

Sanjeet Dutt

Sanjeet Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت اپنی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور غلط حقائق پیش کرنے پر سیخ پا، مصنف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب “سنجے دت: ان کہی کہانی” کے مصنف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ سجنے دت کا کہنا تھا کہ کتاب کے مصنف یاسر عثمان کو ان کی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بھارت کے نامور مصنف یاسر عثمان نے سنجے دت کی زندگی پر لکھی گئی کتاب میں ان کی گزشتہ زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

کتاب میں پیش کیے گئے حقائق سے سنجے دت برہم ہوگے اور انہوں نے مصنف اورکتاب چھاپنے والے ادارے کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکار سنجے دت نے لکھا کہ یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو ان کی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں، جس کی وجہ سے قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جگرناتھ پبلی کیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتاب میں لکھا گیا مواد مستند اور مصدقہ ذرائع سے لیا گیا ہے۔