سرائے عالمگیر کی خبریں 30/11/2016

Shabbir Hussain Meeting

Shabbir Hussain Meeting

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نے راجہ شبیر حسین لہری سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گجرات کی عیادت کی اور راجہ بلال شبیر لہری کو یو نین کونسل پوران سے یوتھ کونسلر منتخب ہونے پر مبارک باددی۔اس موقع پر نوجوان صحافی انعام الحق مرزا بھی موجود تھے۔اس موقع پر راجہ شبیر حسین لہری نے علاقے کی فلاح وبہبود کے لئے جاری مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اور بتایا کہ انشاء اللہ ہم ہر وقت علاقے کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے ۔مزید برآں یونین کونسل پوران کے دہیاتوں میں سوئی گیس کی سہولت جلد میسر ہونے کے بارے میں بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورے اقتدار میں سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے عوام مستفید ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا پوران ) تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کے صدر ڈکٹر حاجی محمدخلیل کی اہل خانہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری کے موقع پرمسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ محمد راض آف پوران کا پُر تکلف عشائیہ تفصیل کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ڈاکٹر حاجی محمد خلیل فیملی سمت مدینہ منورہ سے واپسی پر مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر راجہ محمد ریاض آف پوران نے ڈاکٹر خلیل کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔مکہ مکرمہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب منعقد کی گئی اس میںمسلم لیگ (ن) مکہ مکرمہ کے اراکین چوہدری الطاف حسین ،راجہ پرویز، کامران بٹ کے علاوہ طائف سے راجہ محمد ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ نسعودی عرب،چوہدری سرور،راجہ عبداللہ، راجہ سرفراز سیکریٹری نشرو اشاعت پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب،اور کثیر تعداد میں میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خلیل احمد نے میزبان کا شکریہ اداا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ا س نے مجھ جیسے ناچیز شخص کو اس سرزمین کی زیارت کا موقع دیا ۔اس سرزمین پر پہنچ کر انسان اپنے تمام غم بھلا دیتا ہے۔روضہ رسول پر حاضری سے روحانی اور جسمانی سکوں ملا۔اللہ تعالی میری یہ حاضری قبول فرمائے۔آخر میں پاکستان کی ترقی ور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔