سرائے عالمگیر پریس کلب عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سابق ایم پی اے راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر صدر ڈاکٹر محمد خلیل ،چیئرمین شیخ ظفر اقبال اورممبران و عہدیداران تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کو معروف سماجی کارکن بین اقوامی شخصیت عبدالستارایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے کی تقریب منعقد کرنے پر تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)اور سرائے عالمگیر پریس کلب کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ڈاکٹر محمد خلیل ،شیخ ظفر اقبال ،راجہ حقیق الرحمن،محمد الیاس شامی، ساجد محمود کھوکھر،کی قیادت میں عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جو تقریب منعقد کی ہے وہ قابل تقلید اور قابل ستائش عمل ہے۔

سرائے عالمگیر میں یہ اعزا ز صحافی برادری کو حاصل ہونا ہمارے لئے مسرت کاباعث ہے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ نے یہ ثابت کیا کہ کس طرح اپنی قوم کے ہیرو ز کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ہم تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ اور سرائے عالمگیر پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔