سرائے عالمگیر کی خبریں 9/8/2017

Waqar Tanzeem

Waqar Tanzeem

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) جہلم علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا، حکیم عبید الرحمٰن قریشی، انوار احمد قریشی ، سینئر صحافی راجہ نوبہار ، سینئر صحافی مرزا روحیل بیگ سمیت سیاسی سماجی اوردیگر نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے صدر راجہ وقار تنظیم DHQ ہسپتال جہلم عیادت کی۔ اور راجہ وقار تنظیم کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی ۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے حفیظ اللہ بٹ جو نجی دورے پر دبئی گئے ہوئے ہے ۔ حفیظ اللہ بٹ کا سلام اور نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کے لئے حفیظ اللہ بٹ کی دعا اور سلام پیش کیا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( تحصیل رپورٹر )علامہ اقبال میڈیا کا بہت اچھا کام ہے۔ مشر فری ڈسپنسری میں ضرور وزٹ کرونگی۔ کوالیفائڈ معالج اور معیاری ادویات کی یقین دہانی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی اسسٹنٹ کمشنر محترمہ عنبر گیلانی نے علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے وفد سے کیا علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے وفد کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا جبکہ وفد میں حکیم عبیدالرحمٰن قریشی سرپرست اعلیٰ اور سینئر نائب صدر انوار احمد قریشی و دیگر تھے۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا تمام انتظامات اپنی مدد آپ کے تحت کئے گئے ہیں اور علامہ اقبال میڈیا پاکستان ایک صحافیوں کی ایسی تنظیم ہے جو زبانی کلامی نہیں عملی طور پر کچھ کر کے دیکھا رہی ہے۔