سرائے عالمگیر کی خبریں 31/10/2017

Education Acedmy

Education Acedmy

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تفصیلات کے مطابق:۔ تھانہ صدر کے طارق محمود ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر404/17بجرم 341/506iiت پ تھانہ صدر میں ملزم قاسم ولد محمد افضل سکنہ موٹا جہانگیر سے پسٹل 30بور معہ4روند،تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم خرم شہزاد ولد شوکت علی سکنہ جنگو رڑیالہ سے 1600گرام چرس،عمران امجد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم آصف ہارون ولد ولائیت حسین سکنہ بھوگی چوٹالہ سے 10لیٹر شراب،تھانہ جلالپور شریف کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم فیصل سانی ولد محمد حیات سکنہ پنڈی سید پور سے 10لیٹر شرا ب،مسعود احمد اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر166/17بجرمAii/20/65 AO میں ملزم خرم شہزاد ولد شان محمد سکنہ عبداللہ پور جلالپور شریف سے کلاشنکوف معہ10روند اورخرم شہزاد ولد شان محمد سکنہ عبداللہ پور جلالپور شریف سے پسٹل30بور معہ5روند،تھانہ سوہاوہ کے محمد اسحاق اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم احسان احمد ولد مقصود احمد سکنہ مونگ ضلع منڈی بہاؤالدین سے آہنی مکہ،واجد حسین اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر237/17 بجرم381ـAت پ میں ملزم برریمانڈ جسمانی عبد الرشید ولد سلطان سے پسٹل30بور معہ3روند، خالد محمود اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر181/17 بجرم324/34ت پ میں ملزم برریمانڈ جسمانی محمد جہانگیر ولد فضل داد سکنہ کرونٹہ سے پسٹل30بور معہ3روند برآمدگرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے۔
تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) معیاری تعلیم و تربیت عبادت ہے۔ معیار تعلیم پر سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو دوستوں کی مشاورت سے مزید فعال بنایا جائے گا۔ پرائیویٹ سکولز مالکان اور سکولز انتظامیہ کے مسائل اعلیٰ احکام تک پہنچائے جاتے ہیں ، درس و تدریس بہترین صدقہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عامر نواز MDدی ایجوکیشن اکیڈمی گڈھا جٹاں نے مقامی صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والے صحافیوں میں عالمگیر میڈیا گروپ کی طرف سے سینئر صحافی شمعون مرزا اور محمد ظہور چوہدری جبکہ علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کی طرف سیمعروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور نوجوان صحافی محمد انعام الحق مرزا شامل تھے۔ چوہدری عامر نواز MDدی ایجوکیشن اکیڈمی گڈھا جٹاں نے بتایا تجربے کار کوالیفائڈ سٹاف کی زیر نگرانی غریب اور سفید پوش طبقہ کو تعلیم کے زیور سے منور کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) مرزا وسیم بیگ کے بڑے بھائی مرزا نسیم بیگ آف بھلوال غربی کی رسم قل کے ختم شریف کا انعقاد ، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت، مختصر محفل نعت اور مقامی خطیب کا پرسوز خطاب۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں بھلوال غربی کے رہائشی 92نیوز چینل سرائے عالمگیر کے نمائندے مرزا وسیم بیگ کے بڑے بھائی جو کہ تین دن قبل انتقال کر گئے تھے ان کا رسم قل کے ختم شریف کا انعقاد بھلوال غربی کی جامع مسجد میں کیا گیا ۔جس میں مقامی خطیب جامع مسجد نے پرسوز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کا دورانیہ صرف چند دن ، مہینے یا سال ہے اور اس مختصر سے وقت میں مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں تاکہ طویل اخروی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ نماز پنجگانہ قائم کریں اور اپنی زندگی میں کسی بھی حقدار رشتہ دار کی دل آزاری نہ کریں اور جتنا ہو سکے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا سلیقہ شعار بنائے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے جو دن قبر کے باہر ہو تو رات قبر کے اندراس لیے اس لمحہ فکریہ کو ضائع نہ کریں اور اللہ کریم اور رسول اللہ ۖ کی خوشنودی حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام بھلوال غربی کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اس گائوں میں محفل نعت رسول مقبولۖ کی محافل میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اور اللہ رسولۖ کی راہ میں دل کھول کے خرچ کیا کریں اس سے مال و دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔سینیئر صحافی اور روزنامہ قوت لاہور کے بیوروچیف جہلم عارف محمود قریشی سے مرزا وسیم بیگ کے بڑے بھائی مرزانسیم بیگ مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب صحافی بھائی مرزا وسیم بیگ کے اس دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے لیے دعاگو ہیں اللہ کریم ان کی تمام منازل آسان کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما ئے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ختم قل شریف میں سینئر صحافی ملک نوازش ، سینئر صحافی عمران رشید یاور ، سینئر صحافی امجد بٹ ، سینئر صحافی شمعون مرزا، سینئر صحافی محمد ظہور چوہدری، پوران سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا سرپرست پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم، صحافی انعام الحق مرزا آف پوران، سینیئر صحافی عارف محمود قریشی جہلم سمیت بھلوال غربی سے کثیر تعداد میں لوگوں اور دور دراز سے آئے صحافی حضرات نے شرکت کی۔ اللہ کریم مرزا نسیم بیگ مرحوم و مغفور کو نبی رحمت ۖ کی شفاعت نصیب فرمائے آمین۔