پریس کلب یا صحافی تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں کوئی اختلاف نہیں۔ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) ایک ایک ضلع میں درجنوں کے حساب سے” پریس کلب ”ہیں تو دو چار صحافی تنظیموں کے قیام سے ” صحافیوں اور عوام کا فائدہ ہی ہوگا۔ وقت سے پہلے ”مکھن کھانے والے اور خون بہانے والے مجنوں ”میں فرق مشکل ہوتا ہیں ۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا کلب و سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا جہلم سمیت پورے پاکستان میں علامہ اقبال میڈیا کلب کا کسی پریس کلب یا صحافی تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں کوئی اختلاف نہیں۔ علامہ اقبال میڈیا کلب پنجاب ، سندھ ، خیبر پختون خان ، گلگت بلستان ، بلوچستان ، فاٹا اور آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کا اعلان اور ” مشر فری ڈسپنسری ” کا قیام ماہ اگست میں کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان اہل قلم و دانشوروں کا گھر ہے ، جیسا کہ گھر کی تعمیر میں کنکر ، بجری، سریہ، اینٹیں ، سیمنٹ ، لکڑ، لوہا ، کھڑکیاں دروازے اور چھت مل کر ” گھر بنتا ہے ” اسی طرح میڈیا کلب میں نیوز رپورٹر، کالم نگار، تجزیہ نگار ، نیوز کاسٹر، اینکرز، شاعر ، مصنف ، مولف ، ٹی وی ، ریڈیو ، کیمرہ مین ، اخبار، میگزین کے مالکان ، ایڈیٹرز ، ہاکرز اور اخبار فروش ، نیوز ویب سائٹس اپڈیٹس وغیرہ کرنے والوں سمیت صحافت سے منسلک تمام لوگ ” علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کا حصہ بن سکتے ہیں مگر بلیک میلرز، چاپلوسی کرنے والے اور کسی جرائم میں ملوث ہونے والوں کے لئے ” علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ” میں کوئی جگہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں بانی علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے بتایا کہ علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے ممبرز اور عہدے دران کسی بھی صحافی تنظیم کا حصہ اور کسی بھی پریس کلب میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔