سرائے عالمگیر سے یو نیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات کیلئے دو بسیں نا کافی ہیں بسوں میں مزید اضافہ کیا جائے

Sarai Alamgi

Sarai Alamgi

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا پوران) سرائے عالمگیر سے یو نیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات کیلئے دو بسیں نا کافی ہیں بسوں میں مزید اضافہ کیا جائے،چوہدری محمد الیاس ۔ تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد الیاس نے حلقہ این اے107کے مختلف علاقوں کے معززین و پارٹی کارکنان کی موجودگی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ یو نیورسٹی آف گجرات جس میں تحصیل سرائے عالمگیر کی مختلف یونین کونسلوں اور شہر بھرسے طلباء و طالبات سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی میںپڑھنے کیلئے ہر روز یو نیورسٹی بس میں سفر کر تے ہیں بچوں کے والدین کے مطابق ایک بس میں طلباء اور دوسری بس میں طالبات سوار ہوتی ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کیلئے سرائے عالمگیر سے لیکر یو نیورسٹی آف گجرات تک سفر کرنے کیلئے صرف دو بسیں دستیاب ہیں، ایک بس میں سیٹوں سے تین گنا بچوں کی تعداد بس میں بغیر سیٹ کے کھڑے ہو کر سفر کر نے پر مجبور ہیں کچھ بچیاں تو بس کے دروازے کی سیڑھیوں میں بھی بیٹھی ہو تی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بس میں سیٹ ملنے کی جستجو میں صبح نماز فجر کے وقت ہی بس اسٹینڈ پر پہنچ جاتے ہیں اور واپسی پر بھی طلبا و طالبات کو تحصیل کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سرائے عالمگیر سے گجرات یو نیورسٹی کا کافی تھکا دینے والے سفر سے یقینا بچوں کی پڑھائی میں کافی مشکل پیش آتی ہو گی ہم یو نیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر و دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سرائے عالمگیر کے طلباء و طالبات کیلئے دو بسیں نا کافی ہیں بسوں میں مزید اضافہ کیا جائے اور وہ بسیں صرف تحصیل سرائے عالمگیر کے بچوں کیلئے مختص ہوں نا کہ سرائے عالمگیر بچوں کو لے کر جانے والی بس کسی اور شہر کے بچوں کو چھوڑے جس کے سبب یو نیورسٹی سے واپسی سرائے عالمگیر لانے میں رات کا اندھیر پھیل جائے جو بچوں خاص کر بچیوں کو اپنے دور دراز گھروں میں جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑے ایسا نہیں ہو نا چاہے یونیورسٹی انتظامیہ فوری نو ٹس لیکر تحصیل سرائے عالمگیر کے طلباء و طالبات کیلئے مزید بسوں میں اضافہ کرئے اور انکو بروقت واپس پہنچا کر بچوں اور ان کے والدین کی پریشانی کا خاتمہ کریں۔