سرائے عالمگیر کے گاؤں پوران کے محلہ غربی سے سوتیلی ماں والہ سلوک نہ کیا جائے۔ اہل محلہ

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کے گاؤں پوران کے محلہ غربی سے سوتیلی ماں والہ سلوک نہ کیا جائے۔ پوران محلہ غربی کی گلیوں کو بھی پختہ کیا جائے ہم بھی ملک عزیز کے شہری ہیں ، اہل محلہ تفصیلات کے مطابق تحصیل سرئیعالمگیر کے گاؤں پوران میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں۔حلقہ این اے 117 کے ایم این اے چوہدری عابد رضا کی طرف سے ملنے والی 50لاکھ کی گرانٹ سے پوران میں گاؤں کے مسائل جن میں گلیوں نالیوں کو کنکریٹ کیا جارہا ہے ۔لیکن پوران محلہ غربی کو سراسر نظر انداز کیا جارہا ہے اہل محلہ کے مطابق اس محلہ کی ایک بھی گلی کو کنکریٹ نہیں کیا گیا اس محلہ کی ایسی بہت سی گلیاں ہیں جن کی ازسرنو تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔

سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر دوسرے محلوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔محلہ غربی کے ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرنا آنے والے الیکشن میں نیک شگون نہیں ۔ کام کے معیار اور میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے لیکن اہل محلہ کے مطابق اس محلہ کو نظرانداز کر زیادتی ہے ۔ پنجاب حکومت اوعر مقامی قیادت سے گزارش ہے کہ محلہ غربی کو بھی ترقیاتی کاموں میں شامل کیا جائے۔