سردار ایاز صادق دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) سردار ایاز صادق دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سپیکر کیلئے ہونے والے انتخابات میں سردار ایاز صادق کو 268 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار شفقت محمود کو 31 ووٹ مل سکے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سردار ایاز صادق سے قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔