سردار گروپ کے رہنما سید رکن عالم شاہ گیلانی آف چوہان برادری سمیت PTI میں شامل

PTI

PTI

چکوال : برسوں پہلے پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کاشف ابرار منہاس کے ہاتھوں لگایا ہوا پودا آج ایک تناور درخت بن کر ابھر رہا ہے بلدیاتی الیکشن سے پہلے ڈھوک قادہ سے چوہدری امتیاز اسلم اور چوہدری اعجاز اسلم نے PTI میں شمولیت اختیار کی اور PTI کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر تبدیلی کا آغاز کیا اس کے بعد سے یونین کونسل پادشہان میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہو گیا بعد میں سردار گروپ کے بزرگ رہنما چوہدری سلطان محمود آف پادشہان نے شمولیت اختیار کی اور اب سید رکن عالم شاہ گیلانی، سید سبطِ حسن شاہ گیلانی اور سید وقار علی شاہ گیلانی جو سیاسی حوالے سے اپنی یونین کونسل اور اردگرد کے علاقے میں بھی اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں نے بھی PTI کی مرکزی اور مقامی قیادت کی موجودگی میںاپنی برادری اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک ِانصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

چوہان گائوں میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںراجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ چکوال چوہدری محمد علیخان،صدر تحصیل چکوال راجہ طارق کالس،ڈسٹرکٹ ایگزیکٹوکونسل کے ممبران چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری نوشاد خان ایڈووکیٹ،غفران عمر کہوٹ اور یونین کونسل کی تنظیم سے صدر یونین کونسل پادشہان چوہدری امتیاز اسلم،سینئر نائب صدر چوہدری عابد حسین ،نائب صدر چوہدری وقاص توقیر،سیکرٹری انفارمیشن محمد اسلم،سیکرٹری فنانس محسن علی ،سیکرٹری یوتھ وسیم عباس ،امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مینگن محمد اختر پڈااور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل جند اعوان بابو اشرف بھی موجود تھے ۔اس موقع پرسید وقار شاہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہم سے سوال کیاکہ آپ پارٹی بدل رہے ہیں توان کے اس سوال پر راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ چوہدریانِ چکوال سے آپ کا رشتہ سینکڑوں سال پرانا ہے آپ ان سے یہ کہیں کہ ہم پارٹی بدل نہیں رہے بلکہ اپنی اصل پارٹی میں ہی جا رہے ہیں۔ راجہ یاسر سرفراز نے مزید کہا کہ آئے روزلوگوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے۔