سرفراز بگٹی کے قافلے پر فائرنگ، محفوظ رہے

SarfAraz Bugti

SarfAraz Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے محافظوں کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی سے سوئی جا رہے تھے کہ پیش بوگی کے علاقے میں پہاڑیوں سے ان کے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ حملے میں وزیر داخلہ بلوچستان محفوظ رہے۔ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔