سرفراز احمد کو ون ڈے کپتان بنانا قبل از وقت ہو گا: وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

کراچی (جیوڈیسک) لیجنڈ حنیف محمد کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن صرف ایک میچ کی کارکردگی پر ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں ہو گا۔

وسیم اکرم نے اظہر علی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کپتان کو تیس پینتیس میچز کی قیادت کا موقع ملنا چائیے۔

ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد نے حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لٹل ماسٹر کے نام سے اکیڈمی قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔