سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئَی۔

تقریب میں عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک لوگوں نے سرفراز احمد کیلئے نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد زندگی کی نئی اننگ میں بھی کامیاب ہونگے۔ سرفراز احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔