راجہ سرفراز اصغر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا

Raja Sarfraz During Batting

Raja Sarfraz During Batting

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاور کرکٹ کلب کی بیس سالہ تقریبات کے موقع پر اقبال کرکٹ گراونڈ میں منعقدہ اولڈ کرکٹرز کے نمائشی میچ کے دوران واہ کینٹ مسلم لیگ کے سر گرم رہنما موٹر فیلڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ سرفراز اصغر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولڈ کرکٹرز میں ایک مرتبہ پھر اپنا نام بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا۔

یاد رہے کہ واہ کینٹ میں زک پوانٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم اقبال نے واہ کینٹ کے لیجنڈ کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انھیں اپنی چپھی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اولڈ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کا نمائشی میچ رکھ کر نئی ریت قائم کی جسے لوگوں نے خوب سراہا، میچ کے دوران تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اولڈ کرکٹر راجہ سرفراز اصغر کی جاہرانہ بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ نے لوگوں کو بہت مضؤمحظوظ کیا لوگوں نے کرکٹ گراونڈ میں موجود مرد خواتین نے اولڈ کرکٹرز کو خوب داد دی،راجہ سرفراز اصغر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، ادہر راجہ سرفراز اصغر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کرکٹرز کی بہترین صلاحیتوں سے بالخصوص نوجوان کرکٹرز کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے،اس قسم کے نمائشی میچ ہماری صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ مسلسل پریکٹس کھیل میں نکھار پیدا کرتی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
موبائل نمبر 0300-5128038