سرگودھا: زیادتی کے بعد زندہ جلائے گئے بچے کا قاتل منہ بولا ماموں نکلا

Sargodha News

Sargodha News

سرگودھا: 66 شمالی میں چوتھی جماعت کے لاپتہ طالب علم عون امان کی لاش پندرہ دن پہلے قریبی باغ سے کیچڑ میں دھنسی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر بچے کے منہ بولے ماموں 24 سالہ مستنصر عباس کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزم مستنصر عباس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں 28 سالہ ثمر اقبال اور 20 سالہ اظہر حیات کی نشاندہی بھی کر دی، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او سجاد حسن منج نے اڑتالیس گھنٹے میں ملزموں کو ٹریس کرنے پر پانچ رکنی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔