سرگودھا: بھلوال روڈ پر باراتیوں کی بس الٹنے سے 16 افراد زخمی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) محمد عباس کی بارات سالم سے لالیاں واپس جا رہی تھی کہ بائی پاس کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔