سرگودھا: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی

Sargodha Woman Burning

Sargodha Woman Burning

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے نواحی گاؤں 91 شمالی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی، 22 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، آگ نے خاتون کے جسم کو ستر فی صد جھلسا دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،تفتیش کر رہے ہیں۔