سرگودھا واقعہ میں قتل ہونے والے حبیب الرحمن عرف بابر ولد اللہ دتہ کی میت موضع کوہل خورد پہنچ گئی

Habib Rahman

Habib Rahman

پیرمحل (نامہ نگار) سرگودھا واقعہ میں قتل ہونے والے حبیب الرحمن عرف بابر ولد اللہ دتہ کی میت موضع کوہل خورد پہنچ گئی مقتول پیرمحل میں فریج اے سی کا کام کرتا تھا جو پیر کے بلاوے پر جمعہ کے روز درگاہ گیا تھااہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتول کے ورثا سے اظہار افسوس کے لئے پہنچنا شروع ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق سرگودھا میں روحانیت کے لئے آنیوالے اپنے ہی پیر کے گدی نشین کے ہاتھوں حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئے ، علی محمد گجر کی درگاہ کے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 4 خواتین سمیت 20 افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیاان میں پیرمحل موضع کوہل کا رہائشی حبیب الرحمن عرف بابر ولد اللہ دتہ بھی قتل ہونے والوں میں شامل ہےحبیب الرحمن تین بھائیوں میں چھوٹا ہونے کے ساتھ غیر شادی شدہ تھاجو پیر کے بلاوے پر جمعہ کے روز درگاہ گیا تھامقامی تحصیل انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتول کے ورثا سے اظہار افسوس کے لئے پہنچنا شروع ہو گئی۔