سرگودھا: میٹرک امتحانات کے دوران جعلی امیدوار گرفتار

Examinations

Examinations

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک جعلی امیدوار گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 طلباء کیخلاف نقل کرنے کے الزام میں مقدمات درج کر کے انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 2 طلباء کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایک جعلی امیدوار کو بھی حراست میں لیکر اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرا دیا گیا۔