سرگودھا: مڈ رانجھا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

 police,

police,

سرگودھا (جیوڈیسک) مڈ رانجھا کوٹ مومن روڈ پر 7 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہری کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی جس پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہو گیا۔ مقابلے کے نتیجہ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 3 فرار ہو گئے۔

مارے جانے والوں میں اللہ یار، اسد وقاص، بلال احمد اور بابر علی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک چاروں ڈاکو اشتہاری تھے جبکہ بابر علی اور اسد ریڈ بک میں شامل تھے۔ دونوں کے سر کی قیمت بیس بیس لاکھ مقررتھی۔ پولیس فرار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے۔