شاہ پور جیل سرگودھا، قیدی پر تشدد، 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Shahpur Jail Sargodha

Shahpur Jail Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلع سرگودھا کی شاہ پور ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمہ کے قیدی کو جیل اہلکاروں نے نامعلوم وجوہات پر تشدد کا نشانہ بنا یا، پولیس نے ایک آفیسر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قتل کے مقدمہ کے قیدی خرم پر جیل حکام نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر تشدد کیا جس سے زیر حراست قیدی کی حالت غیر ہو گئی۔

میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا الزام ثابت ہونے پر جیل کے 1 آفیسر سمیت 4اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔