سرگودھا سے نکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی

Jhang

Jhang

جھنگ : 9 جنوری سے سرگودھا سے نکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین اللہ بخش قیصر اور مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے مزاکرات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

اب نہ ہم مزاکرات کریں گے اور نہ ہی دھوکا کھائیں گے۔ اس لئے اب ہم اپنے احتجاج پر ڈٹے رہیں گے یہاں تک کہ جب تک نئے PEFسسٹم کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ جو لوگ حکومت کا ساتھ دیں گے وہ خود مٹ جائیں گے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ ہمارے ساتھ متحد ہیں اور کسی PEEDAایکٹ سے خائف نہیں ہیں۔ جیلیں، ہتھکڑیاں اور ملازمتوں سے برطرفی ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 جنوری سے ہر ٹیچر سرپر کفن باندھ کر نکلے اور PEFکا خاتمہ ، PECامتحانات کا بائیکاٹ اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن 6مئی 2015ء کے مطابق PSTکوگریڈ14، ESTکیلئے 16 جبکہ SSTکوگریڈ 17اساتذہ کا حق ہے جو فوری طور پر دینے کا اعلان کیاجائے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ پرائمری اور مڈل کے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں صوفی محمدرمضان انقلابی ، اللہ رکھا گجر ، منیرسندھو، وحیدمراد ، منیرچغتائی ، رانا عبدالستار ، نعیم باجوہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔