آئندہ ہفتے سندھ بھر میں 4 روز سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

 CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز سے اضافی 4 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا نوٹس سوئی سدرن گیس کمپنی کو مصول ہوا تھا۔

اس مقصد کے لئے ایس ایس جی سی اگلے مہینے گیس اسٹیشنز سے اضافی بلوں کی صورت میں یہ رقم وصول کرے گی۔ اس حوالے سے پیر یکم دسمبر کو سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز احتجاجاً بند رہیں گے۔

دوسری جانب شیڈول کے مطابق آئندہ ہفتے منگل، جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز لوڈ منیجنمنٹ کی پالیسی کے مطابق بند رہیں گے اور سندھ بھر کے عوام 7 میں سے صرف 3 روز اپنی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوا سکیں گے۔