سعودی عرب میں بری اور فضائی افواج کے سربراہ تبدیل، شاہی فرمان جاری

Shah Salman

Shah Salman

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ملک میں وسیع پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کئے ہیں۔ ایک شاہی فرمان کے ذریعے انہوں نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم اور مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو ریٹائر کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ڈپٹی چیف فیاض بن حامد ترقی پا کر چیف آف جنرل سٹاف جبکہ لیفٹینٹ جنرل فہد بن ترکی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ الجوف کے گورنر شہزادہ فہد بن بندر کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان کو گورنر تعینات کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہزادہ فہد بن بندر کو انکی درخواست پر انکے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

شہزدہ ترکی بن طلال کو عسیر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، شہزادہ فیصل بن فہد کو حائل کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ طارق بن عبدالعزیز کو ریاض کا مئیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈاکٹر تماضر بنت یوسف نائب وزیر برائے محنت مقرر کی گئی ہیں۔