سعودی وزیر کی بر طرفی

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر محنت و سماجی ترقی مفرج الا ہغبانی کو ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ اور سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے شائع کردہ قرار داد کے مطابق وزیر محنت و سماجی ترقی مفرج الا ہغبانی کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ علی بن ناصر الا غفیس کو متعین کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الا ہغبانی کو29 اپریل سن 2015 کو وزیر محنت و سماجی ترقی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان نے اس سے قبل یکم نومبر کو وزیر خزانہ ابراہیم بن عبدالعیز الا آصف کو بھی بر طرف کر دیا تھا۔