سعودی عرب سے بے دخل 43 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے 43 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ بینظیر ایئرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والے چار مسافر طیاروں سے آف کر دیئے گئے۔

سعودی عرب میں پاسپورٹ گم ہونے پر تینتالیس پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جنہیں غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جبکہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برازیل جانے والے تین مسافروں کو پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

بلال احمد، محمد عمران اور ارسلان یعقوب برازیل جانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ملائیشیا جانے والے مسافر عبدالرؤف کو بھی طیارے سے آف لوڈ کیا گیا ۔ چاروں مسافروں کے پاس کم سفری اخراجات جبکہ ہوٹلز کی بکنگ نہیں تھی۔