سعودی عرب: منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 953 افراد گرفتار

Drug Trafficking Suspects Arrested

Drug Trafficking Suspects Arrested

جدہ (جیوڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ محکمہ انسداد منشیات فورسز نے پچھلے سال اور رواں برس کے ابتدائی چار مہینوں میں 953 افراد کو حراست میں لیا جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی ترویج میں ملوث عناصر شامل ہیں۔

منشیات کیسز میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں 258 مقامی جبکہ 695 ملزمان کا تعلق 35 مختلف ملکوں سے ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ جنرل منصور الترکی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ منشیات مافیا کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے جبکہ پانچ منشیات فروش ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں ان سے نہ صرف بھاری مقدار میں منشیات کی مختلف اقسام قبضے میں لی گئیں بلکہ اسلحہ اور بھاری رقوم بھی ضبط کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے بعض کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں جبکہ کئی کا ٹرائل جاری ہے۔