سعودیہ، امارات، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے

Ramadan Mubarak

Ramadan Mubarak

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے علاوہ انڈونیشیا اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی آج پہلا روزہ ہو گا۔

امریکا اور کینیڈا میں بھی متفقہ طور پر ہفتے کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے، جس کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے، جبکہ بھارت اور بنگلادیش میں پاکستان کے ساتھ پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

سعودی عرب میں مسجد نبوی اورمسجدالحرام میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی۔

انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، عراق، کویت، یمن اور مصر سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ پورے برطانیہ میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہونے پر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر حملے کے پیش نظر اہم مساجد کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا، جبکہ فرانس اور جرمنی میں بھی آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کی مرکزی چاند کمیٹی اور بنگلادیش کی اسلامک فاؤنڈیشن کو ماہ رمضان کا چاند نظرآنے کے شواہد نہیں ملے اس لئے پہلاروزہ 28مئی بروز اتوار ہو گا۔